جنازے کا بیان
وفات کا اعلان کرنا
مسلمان کی وفات کا اعلان اس کے قرابت داروں،دوستوں اور نیک لوگوں میں کرنا مستحب ہے کہ وہ اس کے جنازے میں شریک ہو جائیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کے فوت ہونے کی لوگوں کو اطلاع دی تھی،اسی طرح جب زید رضی اللہ عنہ،جعفر رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے تھے تو آپ نے ان کی وفات کا اعلان کیا۔جس اعلان سے منع کیا گیا ہے وہ ایسا اعلان ہے جو گلیوں اور مساجد کے دروازوں پر کھڑے ہو کر اونچی آواز سے چیخ چیخ کر کیا جائے،اس طرح کا اعلان شرعاً ممنوع ہے۔