جنازے کا بیان
میت کو غسل دینا واجب ہے
مسلمان نابالغ ہو یا بڑا،جب فوت ہو جائے تو اسے غسل دینا ضروری ہے،چاہے اس کا پورا جسم محفوظ ہے یا جسم کا کچھ حصہ،البتہ میدان جنگ میں شہید ہونے والے مسلمان کو غسل نہیں دیا جاتا،اس لیے کہ آپ کا فرمان ہے:((لَا تُغَسِّلُوھُمْ،فَإِنَّ کُلَّ جُرْحٍ أَوْ کُلَّ دَمٍ یَّفُوحُ مِسْکًا یَّوْمَ الْقِیَامَۃِ))
’’انھیں غسل نہ دو،اس لیے کہ ہر زخم یا ہر خون قیامت کے دن کستوری کی طرح مہکے گا۔‘‘[4]