جنازے کا بیان
نماز جنازہ کے فرائض
٭ جسے قدرت ہے،وہ کھڑا ہو کر نماز جنازہ پڑھے۔
٭ نماز جنازہ کی نیت کرے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:((إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ))’’اعمال کا انحصار نیتوں پر ہے۔‘‘[4]
٭ اللہ اکبر کہہ کر ثناء پڑھے اور سورئہ فاتحہ کی قراء ت کرے۔
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درودبھیجے۔
٭ میت کے لیے دعا کرے اور سلام پھیر دے۔
٭ نمازِ جنازہ میں کل چار تکبیرات کہے۔