جنازے کا بیان
قبر کو پکا اور چونا گچ کرنے کی حرمت
قبر کو چونے سے پختہ کرنا اور اس پر عمارت بنانا حرام ہے،اس لیے کہ امام مسلم رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں:’نَھٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم أَنْ یُّجَصَّصَ الْقَبْرُ وَأَنْ یُّقْعَدَ عَلَیْہِ وأَنْ یُّبْنٰی عَلَیْہِ‘’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے کہ قبر کو چونے سے پختہ کیا جائے،اس پہ بیٹھا جائے یا اس پر کوئی عمارت بنائی جائے۔‘‘[5]