جنازے کا بیان

ورثائے میت کے لیے کھانا پکانا

اہل میت کے لیے کھانے کا انتظام کرنا مستحب ہے اور یہ انتظام رشتہ دار یا قریبی ہمسائے وفات کے دن کریں،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’اِصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا،فَإِنَّہُ قَدْ أَتَاھُمْ أَمْرٌ یُّشْغِلُھُمْ‘’’آل جعفر کے لیے کھانا تیار کرو،اس لیے کہ وہ اندوہناک خبر کی وجہ سے مشغول ہو گئے ہیں۔‘‘[1] اہل میت دوسروں کے لیے طعام کا انتظام کریں،یہ ایک بری بات اور غیر مناسب فعل ہے،اس لیے کہ یہ تو ان پر مصیبت کا اضافہ کرنا ہے،اگر ان کے ہاں کوئی مسافر مہمان آجائے تو اہل میت کے بجائے ہمسائے اور رشتہ دار اس کی ضیافت کا اہتمام کریں۔