بیع و تجارت کا بیان

کھانے کی جن چیزوں میں سود نہیں ہوتا

پھلوں اور سبزیوں میں سود نہیں ہے،اس لیے کہ ان کا ذخیرہ نہیں کیا جاسکتا اور پہلے زمانے میں ان کی مقدار کی دریافت کیل اور وزن کے ذریعے سے نہیں تھی،نیز یہ بنیادی طور پر غذا میں داخل نہیں ہیں،جس انداز میں دانے اور گوشت ہیں جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صریح نصوص وارد ہیں۔