طہارت کا بیان
نجاست اور اس کی اقسام
انسان کے جسم(دو راستوں یعنی قُبل،دُبر)سے خارج ہونے والی غلاظت،پیشاب،مذی،ودی اور منی سب اشیاء پلید ہیں۔اسی طرح حرام جانوروں کا پیشاب،گوبر اور لید بھی پلید ہے اور بہنے والا خون،پیپ اور بدبودار قے بھی پلید ہے اور جو جانور ذبح نہ ہو سکے اور مر جائے تو اس کے اجزاء بھی پلید ہیں۔البتہ(حلال)مردہ جانور کا چمڑا رنگنے سے پاک ہو جاتا ہے۔فرمانِ نبوی ہے:’إِذَا دُبِغَ الإِْھَابُ فَقَدْ طَھُرَ‘ ’’جب چمڑہ رنگ لیا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔‘‘[1]