چاند کا پھول (کربڑاہو) جانا
چاند کا پھول (کربڑاہو) جانا
چاند ہجری مہینے کی پہلی تاریخ میں چھوٹا سا ظاہر ہوتا ہے۔ پہلے نصف ماہ تک بڑا ہوتا رہتا ہے، اس کے بعد پھر سے چھوٹا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور مہینے کے آخرتک چھوٹا ہوتا رہتا ہے۔
قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ چاند پھول جائے گا۔ یعنی جب لوگ چاند کومہینے کے شروع میں دیکھیں گے توانہیں اس کے عام طور پر دیکھے جانے والے حجم سے بڑا نظر آئے گا۔گویا کہ وہ دوسری (یا تیسری) تاریخ کا چاند ہے۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک چاند کا پھول جانا ہے۔ یہاں تک کہ ایک رات چاند دیکھا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ دوسری تاریخ کا چاندہے (حالانکہ وہ پہلی تاریخ کا چاند ہو گا ۔‘‘ (الطبرانی)