عبدالرحمن ثالث
حکم کا ذاتی کتب خانہ
خلیفہ حکم کا ذاتی کتب خانہ اس قدر شاندار تھا کہ اس کی عمارت قصر شاہی سے کم وسیع و شاندار نہ تھی۔ اس کتب خانے کی عمارت کو سنگ مرمر سے بنایا گیا تھا۔ سنگ مرمر ہی کا خوبصورت فرش تھا۔ جس پر سنگ سبز اور سنگ موسیٰ کی پچی کاری تھی۔ صندل آبنوس اور اسی قسم کی قیمتی لکڑیوں کی الماریاں تھیں۔ ہر ایک الماری پر سنہرے حرفوں سے لکھا ہوا تھا۔ کہ الماری میں کس علم و فن کی کتابیں ہیں۔ اس دارالکتب میں ہزار ہا جلد ساز اور کاتب مصروف کار رہتے تھے۔ کتابوں کی تعداد چھ لاکھ کے قریب تھی۔