عبدالرحمن ثالث
محمد بن عامر بہ حیثیت مشیر
آخر ملکہ صبح کے حکم و اشارے سے محمد بن ابی عامر کو وزیر جعفر کے کاموں میں اس کا شریک مقرر کیا گیا چند ہی روز کے اندر محمد بن ابی عامر نے جعفر کو طاق میں بٹھا دیا۔ اور تمام امور سلطنت پر خود حاوی ہو گیا۔ اب اس کے بعد اندلس کی حکومت اسلامیہ کے جو حالات بیان ہونے والے ہیں۔ وہ درحقیقت ابن ابی عامر ہی کے کارنامے ہیں۔ اور اس لیے عنوان میں ہشام کے ساتھ ابن ابی عامر کا بھی نام درج کیا گیا ہے۔