حکومت بنی حمود
ادریس بن یحییٰ حمودی
آخر ۴۴۳ھ میں ادریس بن یحییٰ بن علی بن حمود مالقہ کے تخت پر قابض و متمکن ہوا‘ غرناطہ و قرمونہ کی ریاستوں نے اس کی اطاعت قبول کی‘ ادریس بن یحییٰ نے اپنا لقب ’’عالی‘‘ رکھا‘ اور سبطہ کی حکومت اپنے باپ کے غلاموں سکوت وزرق اللہ کو عطا کی‘ ۴۴۸ھ میں محمد بن علی بن حمود نے خروج کیا اور ادریس بن یحییٰ شکست کھا کر قمارش چلا گیا‘ محمد بن ادریس نے مالقہ میں تخت نشین ہو کر اپنا لقب مہدی رکھا اور اپنے بھائی ’’منالی‘‘ کو اپنا ولی عہد بنایا‘ ۴۴۹ھ میں محمد بن ادریس نے وفات پائی‘ اس کے فوت ہونے کی خبر سن کر ادریس بن یحییٰ دوبارہ مالقہ میں آ کر تخت نشین ہوا۔ ۴۵۰ھ میں ادریس بن یحییٰ نے وفات پائی۔