دیگر متحارب سلاطین
ابوالقاسم محمد
اس کے بعد ابوالقاسم محمد نے محمد بن زبیری کو بھی اشبیلیہ سے نکال دیا‘ اور خود اشبیلہ کا حاکم بن بیٹھا‘ قاسم بن حمود قرمونہ کی طرف چلا گیا تھا‘ وہاں محمد بن عبداللہ برزالی نے ۴۰۴ھ سے اپنی خود مختار حکومت قائم کر رکھی تھی‘ چند روز وہاں رہ کر قاسم بن حمود قلعہ سریش کی طرف چلا آیا تھا اور محمد بن عبداللہ قرمونہ میں بدستور فرماں روا رہا۔