دیگر متحارب سلاطین

الفانسو چہارم کی اسلامی شہروں پر غارت گری

مغربی اندلس میں بنو عباد کے علاوہ اور بھی بعض چھوٹے چھوٹے رئیس خود مختارانہ حکومت کر رہے تھے جو بنو عباد کے ماتحت نہ تھے‘ ان میں سے اکثر عیسائی بادشاہ کے زیر حمایت آ گئے تھے‘ الفانسو چہارم اسلامی شہروں کو لوٹ کر اور مسلمان رئیسوں سے خراج وصول کر کے خوب طاقتور ہو گیا تھا‘ اس نے عیسائیوں کی ایک عظیم الشان فوج جمع کر کے ۴۷۸ھ میں بنی ذوالنون کے آخری بادشاہ قادر نامی سے طیطلہ چھین لیا اور تمام مسلمان سلاطین کو تنگ کرنا شروع کیا۔