دیگر متحارب سلاطین

یوسف بن تاشفین سے معتمد کی درخواست امداد

معتمد نے عواقب امور پر نظر کر کے یوسف بن تاشفین بادشاہ مراکش کے پاس اپنی التجا پیش کی کہ یہ وقت امداد و اعانت کا ہے ورنہ اندلس سے اسلام کا نام و نشان گم ہو جائے گا‘ یوسف بن تاشفین خاندان مرابطین کا جو ابھی چند روز ہوئے افریقہ میں بر سر حکومت آیا تھا ایک نامور اور فتح مند بادشاہ تھا وہ معتمد عبادی کی درخواست پر فوراً اندلس میں آیا اور اشبیلہ پہنچا‘ ادھر سے الفانسو چہارم اپنی جرار فوج لیے ہوئے اشبیلیہ کی طرف بڑھا۔