دیگر متحارب سلاطین
یوسف بن تاشفین کا بطلیوس پر قبضہ
۴۸۹ھ میں یوسف بن تاشفین نے بطلیوس پر قبضہ کر کے متوکل اور اس کی اولاد کو عیداضحیٰ کے روز قید حیات سے آزاد کیا‘ متوکل کو یہ سزا اس لیے دی گئی کہ وہ عیسائیوں سے خط و کتابت جاری رکھ کر اس کوشش میں مصروف تھا کہ عیسائیوں کو اسلامی مقبوضات پر حملہ آور کرائے‘ اور یوسف بن تاشفین کے اثر کو اندلس سے مٹائے‘ اس سازش سے مطلع ہونے کے بعد یوسف بن تاشفین کے لیے جائز ہو گیا تھا کہ وہ متوکل کا نام و نشان مٹائے اور دوسرے غداروں کے لیے سامان عبرت پیدا کرے۔