اندلس پر موحدین کی حکومت

عبدالمومن

عبدالمومن کے باپ کا نام علی تھا۔ جو قبابل مسمودہ کے قبیلہ کومیہ کا ایک فرد تھا۔ عبدالمومن ۴۸۷ھ میں پیدا ہوا تھا۔ ۵۳۷ھ میں جب کہ علی بن یوسف بن تاشفین کا انتقال ہوا عبدالمومن کی حکومت پورے طور پر تمام ملک مراکش میں مسلم ہو گئی۔ ابن تومرت کی تعلیم کا خلاصہ اور لب لباب چونکہ اللہ تعالیٰ کی کامل توحید کو آشکارا کرنا تھا۔ اور اللہ کی کسی صفت کو اس کی ذات سے جدا یقین نہیں کرتا تھا۔ اس لیے اس کے تمام مریدین عام طور پر موحدین کے نام سے پکارے گئے۔