اندلس پر موحدین کی حکومت

یوسف مستنصر

امیر ناصر کی وفات کے بعد ۱۱ شعبان ۶۱۰ھ کو اس کا بیٹا یوسف تخت نشین ہوا اور اپنا لقب مستنصر رکھا۔ تخت نشینی کے وقت اس کی عمر سولہ سال کی تھی۔ وہ یکم شوال ۵۹۴ھ کو پیدا ہوا تھا۔ دس سال تخت نشین رہ کر ۶۲۰ھ کے ماہ شوال میں لاولد فوت ہوا۔ یہ نہایت عیش پرست اور کم ہمت شخص تھا۔ عیسائیوں نے اندلس کے اکثر حصہ پر قبضہ کر لیا۔ بعض صوبوں کے والیوں نے اپنے صوبوں کو جواں مردی کے ساتھ عیسائیوں کی دست برد سے محفوظ رکھا۔ مگر مستنصر مرتے وقت تک مراکش سے باہر نہ نکلا اور بادشاہ ہو کر کبھی اندلس میں نہ آیا۔