سلطنت غرناطہ

سلطان ابن اسماعیل

ابن اسماعیل کی تخت نشینی کے چند ہی روز بعد شاہ قسطلہ مسمی جان کا انتقال ہو گیا۔ اور اس کا بیٹا تخت نشین ہوا۔ ابن اسماعیل کی تخت نشینی کے بعد چونکہ قسطلہ کا بادشاہ جان فوت ہو چکا تھا۔ اس کے بیٹوں‘ پوتوں نے بر سر اقتدار ہو کر ابن اسماعیل کے ساتھ پھر سلسلہ جنگ شروع کر دیا اور ۸۷۰ھ تک برابر عیسائیوں کے ساتھ مسلمانوں کی لڑائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ان لڑائیوں میں سلطان ابن اسماعیل کے بیٹے ابوالحسن نے بڑی ناموری حاصل کی۔ ۸۷۰ھ میں ابن اسماعیل نے وفات پائی اور اس کا بیٹا ابوالحسن تخت نشین ہوا۔