دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

وفات

ابھی مقام بلبیس ہی میں پہنچا تھا کہ ۱۵ ربیع الاول ۳۶۵ھ کو اس کے لیے پیغام مرگ آ پہنچا۔ اور ۴۵ سال ۶ مہینے کی عمر میں اپنی حکومت کے تیئیسویں سال فوت ہوا۔ یہ عبیدیوں میں سب سے پہلا بادشاہ تھا۔ جس نے مصر فتح کیا۔ اور قاہرہ کو دارلسلطنت بنایا۔ یہ مقام مہدیہ میں ۱۱ رمضان ۳۱۹ھ کو پیدا ہوا تھا۔ اس کے بعد اس کا بیٹا نزار تخت نشین ہوا۔ اور ’’عزیز باللہ‘‘ کا لقب اختیار کیا۔ اس نے کئی مہینے تک اپنے باپ کے انتقال کی خبر کو پوشیدہ رکھا۔ اور بروز عیداضحیٰ ۳۶۵ھ کو باپ کی وفات کا اعلان کر کے مراسم تخت نشینی ادا کیے۔