دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

عزیزکی وفات

رومی فوجوں کے دمشق کی طرف حرکت کرنے کا حال سن کر عزیز نے ۳۸۵ھ میں خود قاہرہ سے مع فوج دمشق کی جانب کوچ کیا۔ اور رومیوں کے خلاف جہاد کی منادی کرائی۔ مگر مقام بلبیس میں پہنچ کر بیمار ہو گیا۔ عجیب اتفاق ہے کہ اس کا باپ بھی جب دمشق کے ارادے سے روانہ ہوا تھا۔ تو اسی مقام پر پہنچ کر مرض الموت میں گرفتار ہوا تھا۔ غرض آخر رمضان ۳۸۶ھ کئی ماہ بیمار رہ کر فوت ہوا۔ اور اس کا بیٹا ابو منصور باپ کی جگہ تخت نشین ہوا۔ اور حاکم بامر اللہ کا لقب اختیار کیا۔