دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

ظاہر بن حاکم عبیدی

چار برس کے بعد ظاہر کی پھوپھی مر گئی اور ظاہر اراکین سلطنت کی مدد سے حکومت کرنے لگا۔ ۴۲۰ھ میں شام و دمشق پر صالح بن مرد اس نے قبضہ کر کے عبیدی حکومت کو وہاں سے مٹا دیا۔ ظاہر نے زریری حاکم فلسطین کو اس طرف حملہ کرنے کا حکم دیا۔ زریری نے دمشق و شام پر قبضہ کیا۔ مگر لڑائیوں اور بغاوتوں کا سلسلہ ملک شام میں برابر جاری رہا۔