مغولان چنگیزی
مغلوں کا نظم و نسق
مغلوں کا ملک چھ صوبوں یا حصوں میں منقسم تھا۔ ہر حصے پر ایک شخص حکمران تھا۔ اور یہ تمام حکمران ایک بادشاہ کے ماتحت سمجھے جاتے تھے۔ جو مقام طمغآچ میں رہتا تھا۔ ان چھ صوبوں میں سے ایک صوبہ کی حکومت بوزنجر ابن الانقوا کے خاندان میں چلی آتی تھی۔ یہاں تک کہ تو منہ خان ابن یایسنقر خان تک نوبت پہنچی تو منہ خان کے گیارہ بیٹے تھے۔ جن میں سے نو ایک بیوی کے پیٹ سے پیدا ہوئے تھے۔ اور دو دوسری بیوی کے پیٹ سے توام پیدا ہوئے تھے۔ ان دونوں توام بیٹوں کے نام اس نے قبل خان اور قاچولی بہادر رکھے۔