مغولان چنگیزی
ارغون خان
ارغون خان نے تخت نشین ہو کر سعد اللہ نامی ایک یہودی کو اپنا وزیر اعظم بنایا۔ اور اس وزیر کے مشورے سے ہر شہر میں مسلمان علماء کے قتل کا حکم جاری کیا۔ اس طرح ہزارہا علمائے اسلام قتل ہوئے۔ ارغون خان ایک ہندوجوگی کا بہت معتقد تھا۔ اسی ہندوجوگی نے ارغون کو ایک دوا کھلائی کہ اس کی تاثیر سے عمر بڑھ جائے گی۔ مگر اس دوا کا یہ اثر ظاہر ہوا کہ قسم قسم کے امراض پیدا ہونے لگے۔ آخر ۶۹۰ھ میں ارغون خان نے وفات پائی۔