مقدمہ

ہمارا نقطہ آغاز

عام طور پر مسلمان مؤرخین نے اپنی کتابوں میں آدم علیہ السلام بلکہ بعض نے تو پیدائش زمین و آسمان سے شروع کیا ہے‘ میں اپنی تاریخ اسلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے شروع کرنا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے پہلے کے حالات شک و اشتباہ سے خالی نہیں‘ اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ سے پہلے دنیا میں تاریخ نویسی کا کوئی خاص اہتمام بھی نہیں تھا۔ نیز یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہی سے تاریخ اسلام کی ابتداء بھی سمجھی جاتی ہے‘ کیونکہ عرف عام میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم ہی کوبانی اسلام۲؎ اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم ہی کی امت کو اہل اسلام کہا جاتا ہے‘ ورنہ حقیقتاً تو ابوالبشر آدم علیہ السلام کے وقت سے اسلام دنیا میں موجود چلا آتا ہے۔