سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
افریقہ پر حملہ اور فتوحات
۵۰ ہجری میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے عقبہ بن نافع کو مصر و برقہ و سوڈان کا سپہ سالار بنا کر بھیجا‘ اور بعد میں دس ہزار کا لشکر ان کے پاس بھیج کر حکم دیا کہ مغرب کی جانب بر اعظم افریقہ کو فتح کرتے ہوئے چلے جائیں‘ بربری لوگوں کی اب تک یہ حالت رہی تھی کہ جب کبھی اسلامی لشکر ان کے علاقے میں پہنچتا‘ وہ مسلمانوں کے فرماں بردار بن جاتے‘ جب مسلمانوں کو غافل اور دوسری طرف مصروف دیکھتے‘ باغی ہو کر اپنی خود مختاری کا اعلان کر دیتے‘ عقبہ بن نافع نے مصروبرقہ سے گذر کر مغرب الادنیٰ یعنی ٹیونس و طرابلس پر حملہ کیا‘ اور اس تمام علاقے کو فتح کرنے کے بعد مغرب الاوسط یعنی تلمسان والجزائر (الجیریا) کی طرف بڑھے۔