سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

محمد بن عمرو بن حزم کی تنبیہہ

ان وفود میں مدینے سے محمد بن عمرو بن حزم گئے تھے‘ انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ امیر المومنین رضی اللہ عنہ آپ یزید کو خلیفہ تو بنائے جاتے ہیں‘ لیکن ذرا اس بات پر بھی غور فرما لیں کہ قیامت کے دن آپ کو اپنے اس فعل کا خدائے تعالیٰ کی جناب میں جواب دہ ہونا پڑے گا‘ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے سن کر فرمایا‘ کہ میں آپ کا شکر گذار ہوں کہ آپ نے اپنی رائے کے موافق میری خیر خواہی کی‘ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس وقت لڑکے ہی لڑکے رہ گئے ہیں اور میرا بیٹا ان میں زیادہ مستحق ہے۔