معتمد علی اللہ

بغاوت موصل

معتمد نے موصل کی گورنری پر ایک ترک سردار اساتگین کو مامور فرمایا‘ ترکوں نے اہل موصل پر ظلم و زیادتی شروع کی‘ نتیجہ یہ ہوا کہ اہل موصل نے یحییٰ بن سلیمان کو اپنا امیر و حاکم بنا لیا اور ترکوں کو مار کر نکال دیا۔ خلیفہ کو اس بغاوت کا حال معلوم ہوا‘ ترکوں کی فوج بھیجی گئی‘ سخت سخت معرکے ہوئے مگر انجام یہ ہوا کہ خلیفہ کی فوج یعنی ترکوں کو ناکامی ہوئی اور موصل میں یحییٰ بن سلیمان کی حکومت قائم ہو گئی۔۔۔ یہ واقعہ ۲۶۰ھ اور ۲۶۱ھ کا ہے۔