معتمد علی اللہ
واسط پر زنگیوں کا قبضہ
یعقوب صفار جندی سابور پر قبضہ کر کے اور اپنا ایک عامل مقرر کر کے سجستان کی جانب گیا تھا‘ ایک سردار کو اہواز کی جانب بھیج گیا تھا‘ آخر اہواز پر زنگیوں نے صفار کا قبضہ تسلیم کر لیا اور صفار کے لشکر سے صلح کر کے وہ واسط کی طرف متوجہ ہوئے‘ وہاں خلیفہ کی طرف سے ایک ترک سردار مامور تھا زنگیوں نے اس کو شکست دے کر واسط پر قبضہ کر لیا اور شاہی فوجیں زنگیوں کے مقابلہ میں نہ ٹھہر سکیں‘ یہ واقعہ ۲۶۳ھ کا ہے۔