معتضد باللہ

وفات معتضد باللہ

۲۸۹ھ میں خلیفہ معتضد باللہ کثرت جماع کی وجہ سے بیمار ہو گیا‘ مختلف امراض اس پر مستولی ہو گئے تھے‘ نزع کی حالت میں ایک طبیب اس کی نبض دیکھ رہا تھا کہ معتضد نے اس کے ایک لات ماری‘ ادھر طبیب گرتے ہی مر گیا‘ ادھر معتضد کی جان نکل گئی۔ معتضد نے چار لڑکے اور گیارہ لڑکیاں چھوڑیں‘ معتضد کی وفات آخر ماہ ربیع الثانی ۲۸۹ھ میں ہوئی۔