مکتفی باللہ
مکتفی باللہ کی وفات
ماہ جمادی الاول ۲۹۵ھ میں ساڑھے چھ برس حکومت کر کے مکتفی باللہ بغداد میں فوت ہو کر محمد بن طاہر کے مکان میں مدفون ہوا‘ وفات سے پہلے اپنے بھائی جعفر کو اپنا ولی عہد بنایا تھا مکتفی نے مرتے وقت بیت المال میں ڈیڑھ کروڑ دینار چھوڑے‘ جعفر بن معتضد کی عمر اس وقت تیرہ برس کی تھی اس نے تخت نشین ہو کر اپنا لقب مقتدر باللہ تجویز کیا۔