طائع اللہ
صمصام الدولہ کی حکومت
صمصام الدولہ کے کئی بھائی تھے‘ منجملہ ان کے ایک شرف الدولہ تھا‘ اس نے صمصام الدولہ کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے فارس پر قبضہ کر لیا‘ ۳۷۵ھ میں شرف الدولہ نے بغداد پر حملہ کیا‘ رمضان ۳۷۶ھ میں شرف الدولہ نے صمصام الدولہ کو گرفتار کر کے بغداد پر قبضہ کیا‘ خلیفہ طائع اللہ نے شرف الدولہ کو کامیابی پر مبارک باد دی‘ صمصام الدولہ کو فارس بھیج دیا گیا وہاں پہنچ کر صمصام الدولہ آزاد کر دیا گیا۔