پہلی فصل

امیر الامراء

یہ عہدہ خلفاء عباسیہ کے دور انحطاط و تنزل میں قائم ہوا اور لوگوں نے خلیفہ پر مسلط ہو کر امیر الامراء کا خطاب خود اپنے لیے تجویز کر کے خلیفہ سے حاصل کیا‘ یہ امیر الامراء حقیقتاً عراق و فارس و خراسان کے فرماں روا تھے اور تمام عہدے دار انہیں کے ماتحت اور انہیں کے مقرر کیے ہوئے ہوتے تھے۔ خلیفہ تو صرف نام یا برائے بیعت ہی ہوتا تھا‘ دیلمیوں کا زمانہ قریباً سو برس تک رہا اور وہ امیر الامراء کہلاتے تھے۔