پہلی فصل

طبیب

ایک سے زیادہ تجربہ کار و ہوشیار طبیب دارالخلافہ میں موجود اور دربار میں حاضر رہتے تھے‘ علمی مجالس میں ان کی شرکت ضروری تھی‘ ان کے ماتحت دارالشفاء اور دواخانے سرکاری مصارف سے جاری تھے‘ ان میں ہر ملک اور ہر مذہب کے طبیب شامل تھے‘ ان میں سے اکثر دارالتصانیف‘ دارالترجمہ اور بیت الحکمۃ کی رونق و عزت کا موجب تھے۔