پہلی فصل
دیوان العسکر
اس محکمہ میں فوجی رجسٹر رہتے تھے‘ اس محکمے کا تعلق براہ راست وزیر اعظم یا خلیفہ سے ہوتا تھا‘ فوج کی تنخواہیں بھی اسی محکمے کے ذریعہ تقسیم ہوتی تھیں‘ سپہ سالار اعظم بھی اس محکمہ کا افسر سمجھا جاتا تھا‘ مگر اس کا تعلق صرف اسی قدر ہوتا تھا کہ وہ اپنی موجودگی میں تنخواہیں تقسیم کرا دیتا تھا‘ بار برداری کے جانوروں کی خریداری‘ اسلحہ کی فراہمی‘ وردیوں کی تیاری وغیرہ کے صیغے بھی اسی محکمے سے تعلق رکھتے تھے۔