پہلی فصل
دیوان الرسائل
اس محکمے کے اہل کاروں کا کام عہد ناموں کے مسودے تیار کرنا‘ شاہی فرامین کے مضامین لکھ کر مہر ثبت کرانا اور لفافوں میں بند کر کے مہر لگانا‘ اہم فیصلوں کی نقلیں رکھنا اور کسی منشور کی نقلیں کر کے صوبوں اور شہر میں بھجوانا‘ عام لوگوں کی درخواستیں لے کر جس محکمے سے اس کا تعلق ہو اس محکمے میں بھجوا دینا اور دفاتر کے لیے مناسب فارم تجویز کرنا تھا۔