دوسری فصل

دولت مملوکیہ مصر

دولت ایوبیہ مصر کے بعد مصر میں مملوک سلاطین کی حکومت ۵۶۰ھ سے شروع ہوئی‘ ان کا ذکر بھی اوپر آ چکا ہے‘ ان مملوکوں کے بھی دو سلسلے ہیں‘ پہلا سلسلہ مملوک بحریہ اور دوسرا مملوک گرجیہ کہلاتا ہے‘ ۹۲۲ھ میں ان کا بھی خاتمہ ہو گیا اور بجائے ان کے مصر میں حکومت عثمانیہ قائم ہوئی۔ سلاطین سلجوقیہ کے جانشینوں کا ذکر کرتے ہوئے ہم بہت دور آ گے نکل گئے ہیں‘ اور ترتیب زمانی کے اعتبار سے ابھی کئی مشہور و زبردست سلطنتوں کی طرف اشارہ کرنا باقی ہے جو اس سے بہت پہلے زمانہ میں قائم ہوئی تھیں‘ لہٰذا اب خراسان و عراق و شام وغیرہ مشرقی ممالک کو چھوڑ کر ہمیں مغرب کی طرف توجہ کرنی چاہیئے۔