دوسری فصل
دولت صمادیہ الجیریا
الجیریا میں خاندان صمادیہ کی مستقل حکومت قائم ہو گئی‘ اور یہ حکومت ۳۹۸ھ سے ۵۴۷ھ تک قائم رہی‘ اسی طرح عبیدیوں کے دارالسلطنت کے تبدیل ہونے پر مراقش میں بھی قبائل بربر خود مختار ہو گئے تھے جن کو خاندان مرابطین نے اپنا محکوم بنایا۔