دوسری فصل

دولت حفصیہ تیونس

موحدین نے اپنی جانب سے تیونس میں حفص نامی ایک شخص کو نیابت و حکومت پر مامور کیا تھا‘ اس کے خاندان میں یہ عہدہ نسلاً متوارث ہوا‘ آخر ۶۲۵ھ میں اس خاندان نے خود مختاری اختیار کی‘ اس خاندان نے قریباً تین سو سال تک تیونس میں نیک نامی کے ساتھ حکومت کی‘ آخر ۹۴۱ھ میں عثمانی امیر البحر باربروسا خیر الدین نے تیونس کو فتح کر کے مقبوضات عثمانیہ میں شامل کیا اور اس خاندان کا خاتمہ ہوا۔