دوسری فصل
اق قونلی خاندان
آق قونلی ترکمانوں نے بھی دیار بکر کے نواح میں اپنی ریاست ۷۸۰ھ میں قائم کر لی تھی‘ انہوں نے ۷۸۴ھ میں قرا قونلی ترکمانوں کو آذربائیجان سے بالکل بے دخل کر کے اپنی حکومت تمام آذربائیجان و دیار بکر پر قائم کر لی تھی مگر ۹۰۷ھ میں شاہ اسماعیل صفوی نے ان کی سلطنت کو مٹا کر تمام ممالک پر قبضہ کر لیا۔