امیران اندلس
عبدالرحمن کی معزولی
مگر چند ہی روز کے بعد بشر بن حنظلہ بن صفوان کلبی حاکم افریقہ نے عبدالرحمن غافقی کی یہ شکایت سن کر کہ انہوں نے فوجیوں کے اقتدار و اختیار کو بڑھا دیا ہے‘ عبدالرحمن کو معزول کر کے عنبسہ بن سحیم کلبی کو امیر اندلس بنایا‘ عنبسہ بن سحیم کی امارت کو عبدالرحمن نے بخوشی تسلیم کر کے بیعت کی اور امیر عنبسہ نے عبدالرحمن کو مشرقی اندلس کا عامل بنایا جہاں وہ پہلے بھی عامل تھا۔