امیران اندلس
افریقہ کی گورنری پر کلثوم بن عیاض کا تقرر
دربار خلافت سے ایک شامی سردار کلثوم بن عیاض عبید بن عبدالرحمن کی جگہ گورنر افریقہ مقرر ہو کر آیا‘ یہاں بربریوں کے سردار میسرہ نامی نے مغرب الاقصیٰ میں لوٹ مار سے سخت بدامنی پیدا کر رکھی تھی‘ کلثوم بن عیاض نے بربریوں کو ایک حقیر قوم سمجھ کر بے پروائی سے مقابلہ کیا‘ مگر بربری لوگ جو شروع میں بھی بلا جنگ و جدل عربوں کے محکوم نہ ہوئے تھے‘ اب تو سو برس کے عرصہ میں اسلام کی بدولت بہت کچھ ترقی کر چکے تھے‘ ان کی شجاعت اور تہذیب میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا تھا‘ وہ عربوں کے ساتھ بہت سی لڑائیوں میں شریک ہو ہو کر عربوں کی ہمسری کرنے لگے تھے‘ بربریوں نے شامیوں کو شکست دی۔