امیران اندلس
گورنر افریقہ پر حنظلہ کا تقرر
خلیفہ دمشق یعنی ہشام بن عبدالملک کو جب لشکر شام کی اس تباہ حالی کا علم ہوا تو اس نے فوراً امیر حنظلہ کو ایک زبردست فوج دے کر مغرب الاقصیٰ کی جانب روانہ کیا‘ حنظلہ نے یہاں پہنچ کر بربریوں کو شکستیں دے کر درست کر دیا اور محصور فوج کو قلعہ سبطہ سے آزاد کیا‘ انہی ایّام میں کلثوم بن عیاض کا انتقال ہو گیا اور حنظلہ نے افریقہ کی حکومت و گورنری اپنے ہاتھ میں لی۔