خلفائے اندلس

عبدالرحمن ثانی

سلطان عبدالرحمن ثانی ماہ شعبان ۱۷۶ھ میں بمقام طیطلہ پیدا ہوا اور ۲۰۶ھ میں اپنے باپ سلطان حکم کی وفات کے بعد تخت نشین ہوا۔ سلطان عبدالرحمن ثانی کی تخت نشینی کے وقت بظاہر ملک میں امن و امان تھا اور اندرونی و بیرونی فتنوں کو فرو کیا جا چکا تھا۔ مگر اس سلطان کو تخت نشین ہوتے ہی اپنے خاندان والوں کی بغاوت کا مقابلہ کرنا پڑا۔