Sunan Abu Dawood 3127صحیح
نوحہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3127
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنَهَانَا عَنِ النِّيَاحَةِ.
ام عطیہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٨١٢٢) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الجنائز ٤٥ (١٣٠٦) ، والأحکام ٤٩ (٧٢١٥) ، صحیح مسلم/الجنائز ١٠ (٩٣٦) ، سنن النسائی/البیعة ١٨ (٤١٥٨) ، مسند احمد (٦/٤٠٧، ٤٠٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : میت پر آواز کے ساتھ رونے کو نوحہ کہتے ہیں۔
Narrated Umm Atiyyah (RA) : The Messenger of Allah ﷺ prohibited us to wail.