Sunan Abu Dawood 3160ضعیف
میت کو غسل دینے کے بعد غسل کرنا
حدیث نمبر: 3160
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ الْعَنَزِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْجَنَابَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَمِنَ الْحِجَامَةِ، وَغُسْلِ الْمَيِّتِ.
عبداللہ بن زبیر (رض) سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ (رض) نے ان سے بیان کیا کہ نبی اکرم ﷺ چار چیزوں کی وجہ سے غسل کرتے تھے : جنابت سے، جمعہ کے دن، پچھنا لگوانے سے اور میت کو غسل دینے سے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : (٣٤٨) ، (تحفة الأشراف : ١٦١٩٣) (ضعیف) (اس کے راوی مصعب ضعیف ہیں )
وضاحت : ١ ؎ : ان میں جنابت کے علاوہ کوئی اور غسل فرض نہیں ہوگا۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : The Prophet ﷺ used to take a bath on account of sexual defilement, on Friday, for cupping and washing the dead.