Sunan Abu Dawood 3186صحیح
جو شخص کسی حد شرعی میں مارا جائے اس کی نماز جنازہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 3186
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، حَدَّثَنِي نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَلَمْ يُصَلِّ عَلَى مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ، وَلَمْ يَنْهَ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ.
ابوبرزہ اسلمی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ماعز بن مالک (رض) کی نماز (جنازہ) نہیں پڑھی اور نہ ہی اوروں کو ان کی نماز پڑھنے سے روکا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١١٦١٠) (حسن صحیح) (اس کی سند میں نفر من أهل البصرة مبہم رواة ہیں، لیکن یہ جماعت تابعین کثرت کی وجہ سے قابل استناد ہیں، نیز جابر کی صحیح حدیث (ابو داود حدیث نمبر (٤٤٣٠) سے اس کو تقویت ہے )
وضاحت : ١ ؎ : ماعز (رض) کو رجم کیا گیا تھا، صحیح بخاری میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کی نماز جنازہ پڑھی، نیز آپ نے غامدیہ (رض) پر بھی پڑھی، ان کو بھی سنگسار کیا گیا تھا )
Narrated Abu Barzah al-Aslami (RA) : The Messenger of Allah ﷺ did not pray over Maiz ibn Malik, and he did not prohibit to pray over him.