Sunan Abu Dawood 2178ضعیف
طلاق انتہائی نا پسندیدہ عمل ہے
حدیث نمبر: 2178
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَبْغَضُ الْحَلَالِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى الطَّلَاقُ.
عبداللہ بن عمر (رض) نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز طلاق ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الطلاق ١ (٢٠١٨) ، (تحفة الأشراف : ٧٤١١) (ضعیف) (اس کے راوی کثیر بن عبید لین الحدیث ہیں، اس حدیث کا مرسل ہونا ہی صحیح ہے مرسل کے رواة عدد میں زیادہ اور اوثق ہیں اور مرسل حدیث ضعیف ہوتی ہے )
Narrated Abdullah ibn Umar (RA) : The Prophet ﷺ said: Of all the lawful acts the most detestable to Allah is divorce.