Sunan Abu Dawood 2895ضعیف
دادی اور نانی کی میراث کا بیان
حدیث نمبر: 2895
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، أَخْبَرَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ أَبُو الْمُنِيبِ الْعَتَكِيِّ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جَعَلَ لِلْجَدَّةِ السُّدُسَ إِذَا لَمْ يَكُنْ دُونَهَا أُمٌّ.
بریدہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے نانی کا چھٹا حصہ مقرر فرمایا ہے اگر ماں اس کے درمیان حاجب نہ ہو (یعنی اگر میت کی ماں زندہ ہوگی تو وہ نانی کو حصے سے محروم کر دے گی) ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٩٨٥) (ضعیف) (اس کے راوی عبیداللہ کے بارے میں کلام ہے )
Narrated Buraydah (RA) : The Prophet ﷺ appointed a sixth to a grandmother if no mother is left to inherit before her.