Sunan Abu Dawood 1468صحیح
قرائت میں کس طرح سے ترتیل کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1468
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ.
براء بن عازب (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قرآن کو اپنی آواز سے زینت دو ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الافتتاح ٨٣ (١٠١٦) ، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ١٧٦ (١٣٤٢) ، (تحفة الأشراف : ١٧٧٥) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/التوحید ٥٢، تعلیقاً ، مسند احمد (٤/٢٨٣، ٢٨٥، ٢٩٦، ٣٠٤) ، سنن الدارمی/فضائل القرآن ٣٤ (٣٥٤٤) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : خطابی وغیرہ نے اس کا ایک مفہوم یہ بتایا ہے کہ قرآن کے ذریعہ اپنی آواز کو زینت دو ، یعنی اپنی آوازوں کو قرآن کی تلاوت میں مشغول رکھو، اس مفہوم کی تائید اس روایت سے ہوتی ہے جس میں زينوا أصواتکم بالقرآن کے الفاظ ہیں۔
Narrated Al-Bara ibn Azib: The Prophet ﷺ said: Beautify the Quran with your voices.