Sunan An Nasai 700صحیح
مسجد قبا میں نماز ادا کرنے کی فضیلت کا بیان
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْكَرْمَانِيِّ، قال: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قال: قال أَبِي: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ خَرَجَ حَتَّى يَأْتِيَ هَذَا الْمَسْجِدَ مَسْجِدَ قُبَاءَ فَصَلَّى فِيهِ كَانَ لَهُ عَدْلَ عُمْرَةٍ.
سہل بن حنیف (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص (اپنے گھر سے) نکلے یہاں تک کہ وہ اس مسجد یعنی مسجد قباء میں آ کر اس میں نماز پڑھے تو اس کے لیے عمرہ کے برابر ثواب ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/إقامة ١٩٧ (١٤١٢) ، (تحفة الأشراف : ٤٦٥٧) ، مسند احمد ٣/٤٨٧ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 699
Abu Umamah bin Sahl bin Hunaif said: "My father said: The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever goes out to his Masjid - the Masjid of Quba and prays therein, that will be equivalent to Umrah".